August 9, 2020

خوبانی کے حیران کن طبی فوائد

خوبانی کے حیران کن طبی فوائد

خوبانی کے حیران کن طبی فوائد

پاکستان میں تو جس پھل اورجس دوا کی خصوصیات پتہ چلیں اس کی قیمت آسمان کو چھونے لگتی ہے۔۔۔لیکن یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ جس پھل کو اکثر گھروں میں وہ اہمیت نہیں ہوتی، درحقیقت وہ کرونا اور ایسی کئی وباؤں سے بچانے میں سب سے زیادہ مفید ہے۔۔۔

امیون بوسٹر
آج کل ہر کوئی قوت مدافعت ہی بڑھانے کی بات کرتا ہے۔۔۔اس کے لئے ملٹی وٹامنز بھی کھانے کو کہا جاتا ہے۔۔۔لیکن اگر آپ روزانہ ایک خوبانی بھی کھالیں تو آپ کی وائٹامن اے کی کمی بہت حد تک پوری ہوجاتی ہے اور اس کا بادام بھی ساتھ کھالیں تو سمجھیں کہ آپ نے کوئی بہت مہنگی ملٹی وائٹامن کھالی۔۔۔اس میں شمال وائٹامن اے بینائی کو بہتر بنانے کے لئے جادوئی کردار ادا کرتا ہے۔۔۔

فائبر سے بھرپور
اس میں فائبر کی وہ مناسب مقدار موجود ہے جو پیٹ صاف کرنے میں اور پیٹ کو بھرنے میں ایک بہت اہم کردار ادا اکرتی ہے ۔۔۔جو لوگ وزن کم کرنے کی کوشش بھی کر رہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس وبا کے دور میں ان کی توانائی بھی بحال رہے تو ان کے لئے تو خوبانی اس موسم کا تحفہ ہے۔۔۔پیٹ کے درد اور گیس جیسی بیماریوں کو بھی رفع کرتی ہے۔۔۔

سینہ صاف کرتی ہے
خشک خوبانی اگر روزانہ ایک کھائی جائے تو سینہ بھی صاف ہوتا ہے اور دل کی بیماری سے بھی نجات ملتی ہے۔۔۔یہ پوٹاشیم سے مالامال ہے اور اس کی ایک خوراک ہی جسم کی کئی کمیوں کو پورا کردیتی ہے۔۔۔

خون کو صاف کرتی ہے
خوبانی ان خوشنصیب پھلوں میں سے ہے جو آئرن بناتے ہیں اور یہ وہ آئرن ہے جو جسم میں رک کر اسے انیمیک نہیں ہونے دیتی بلکہ زائل ہوکر صرف ضروری مقدار کو ہی جسم کا حصہ بننے دیتی ہے۔۔۔جب خون صاف ہوتا ہے تو جلد بھی صاف ہوتی ہے اور رنگت بھی شفاف ہوجاتی ہے۔۔خواہ مخواہ کے کیل مہاسے بھی نہیں بنتے چہرے پر۔